ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (آئی این پی )معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کر کے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اور جھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کر دیا، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کیساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نے اپنی دھرتی کو چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں، اس ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close