لاہور(پی این آئی) نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قاتل ملزم نے بیان دیا ہے کہ اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا، ملزم کا نام ناظم اور مانا والا کا رہائشی ہے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامزد وزیرپنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں اسد کھوکھر ، بھائی مبشر کھوکھرپر قاتلانہ حملے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ایک سال قبل میرے چچا کو قتل کیا گیا، اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا، ملزم کا نام ناظم اور مانا والا کا رہائشی ہے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس کہنا ہے کہ پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص عمر بھی زخمی ہوا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن مبشر کھوکھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے۔اسد کھوکھر اپنے بھائیوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ کو الوداع کررہے تھے، حملہ آور گیٹ کے قریب گھات لگائے بیٹھا تھا، حملہ آور نے تینوں بھائیوں پر اچانک فائر کھول دیے، حملہ آور کو وزیراعلیٰ کے اسکواڈ نے قابو کیا۔ پولیس کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر کے سر میں گولیاں لگی تھیں، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی، شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔ مزید برآں آئی جی پنجاب پولیس نے اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی نے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ابھی وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بلکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلی کی سیکورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں