لاہور (پی این آئی) نامزد وزیر پنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، قاتلانہ حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو نشانہ بنایا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر دم توڑ گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن مبشر کھوکھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے۔یہ قاتلانہ حملہ اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر پر کیا گیا تھا، پولیس کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر کے سر میں گولیاں لگی تھیں، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی، شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔ مزید برآں آئی جی پنجاب پولیس نے اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی نے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ابھی وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بلکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلی کی سیکورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں