لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحتمند ہونے پر کریں گے ،عمران خان کے جھوٹ بولنے سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی ،نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا تھا، یہ سرکاری میڈیکل بورڈ نے کا فیصلہ تھا، نواز شریف کا باہر علاج کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے دی تھی ،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی تھی ۔انہوں نےکہاکہ پوری پارٹی اور پاکستانی قوم کافیصلہ ہےکہ نوازشریف کی صحت اورزندگی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا, عوام مہنگائی سےپریشان ہیں اور کرپٹ حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے ،آرٹی ایس اور چوری شدہ الیکشن کی پیداوار حکومت سیاسی رہنماؤں کی صحت پر سیاست کر کے خوش ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں