جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کی بے وفائی پر ریحام خان کا ایسا طنز کہ پڑھ کر عمران خان بھی بے اختیار مسکرادیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور جہانگیر ترین گروپ کے معاملات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد حکومت میں موجود لوگوں سے مبینہ طورپر کہا گیا کہ جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کریں یا پھر عہدہ چھوڑ دیں، اس کی تازہ مثال عون چوہدری کا استعفیٰ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے کی بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔اب اس ساری صورتحال میں برطانیہ میں مقیم خاتون صحافی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں اور طنز کے نشتر چلادیئے ۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ” سنا ہے ترین گروپ کے لوگ آج کل کہہ رہے ہیں کہ ہم تو صرف مفت کی افطار پارٹی کھانے گئے تھے باقی ہم تحریک انصاف کے ہی ہیں”۔انہوں نے ساتھ ایک ایموجی بھی بنایا جس میں کارٹون کریکٹر منہ کھول کر ہنس رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close