لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف میں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے استعفوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم سے استعفے طلب کیئے گئے تو ہم بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔ عون چوہدری کے استعفے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے، آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے، دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے
نافرمان بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل،ملزم گرفتار
راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے جبر میں بیٹے نے اپنے باپ کو گردن پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ گوجرخان کے علاقے جبر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات خالد پرویز نامی 60 سالہ شخص کو اس کا بیٹا گردن پر چھریوں کے وار کرکے فرار ہوگیا۔ زخمی خالد پرویز شدید زخمی حالت میں گھر کے دروازے تک پہنچا اور مدد کے لیے دروازہ پیٹنا شروع کیا تاہم رات ہونے وجہ سے کوئی مدد کو نہ پہنچ سکا اور زخمی نے وہیں دم توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کو ابتدائی شواہد و بیانات کی روشنی میں واقعے میں مقتول کے بیٹے ناصر پرویز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خالد پرویز کے 3 بیٹے تھے اور اس نے تمام کو عاق کررکھا تھا، جس کے بعد وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا، واقعے کی وجہ بھی یہی ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں