فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات سے ہٹاکر کس کو ذمہ داری سونپی جائیگی؟ بڑی تبدیلی کا امکان

لاہور(پی این آئی )پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم عمران خان کی معا ون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن کو وفاق میں دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور و ہ وزیر اعظم عمر ان خان کی معاون خصوصی برائے محکمہ بہبودآبادی کے امور سرانجام دیں گی جبکہ ان کی جگہ پنجاب میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کووزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ،فیاض چوہان پہلے بھی وزیراطلاعات رہ چکے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آ پ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،خواہش ہے آپ پنجاب میں بھی سیاسی امورکی انجام دہی میں معاونت کریں،جس پرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جہاں فیصلہ کرے گی اور جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاوں گی اور قیادت جو بھی حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close