پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب

راولپنڈی (پی این آئی )پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس طیارے سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔ نجی ٹی کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو ا ہے جبکہ حادثے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔ پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں