اہم ترین رہنما کی کابینہ میں واپسی، پی ٹی آئی حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا

لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اور اسد کھوکھر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔اسد کھوکھر اس سے قبل فشریز اور وائلڈ لائف کے وزیر رہ چکے ہیں اورانہوں نے گزشتہ سال 19سال جولائی اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم عمران خان کی معا ون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور و ہ وزیر اعظم عمر ان خان کی معاون خصوصی برائے محکمہ بہبودآبادی کے امور سرانجام دیں گی جبکہ ان کی جگہ پنجاب میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کووزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ،فیاض چوہان پہلے بھی وزیراطلاعات رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close