عمران خان نے والد اور انکل کیساتھ تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)1992ء ورلڈ کپ کی ٹیم کے فاتح کپتان، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے والد اور انکل کے ہمراہ ایک پْرانی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بْک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے جبکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہونے کے ناطے کسی کو فالو نہیں کرتے۔وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا پر جہاں موجودہ صورتحال سے متعلق بات کرتے رہتے ہیں وہیں وہ اپنی پرانی یادیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ شب وزیر ِاعظم عمران خان کی جانب سے اپنے والد اکرام اللّٰہ نیازی اور انکل فواد زمان کے ساتھ ایک پرانی یادگر تصویر شیئر کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اْن کے بائیں جانب اْن کے والد اور دائیں جانب اْن کے انکل بیٹھے ہوئے ہیں۔
ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close