متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے پاکستان سے پروازیں بند کر دیں

کراچی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی جانب سے پاکستان سے دبئی جانے والی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز فضائی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان سے اماراتی رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے مسافروں کو لے جانے کے لیے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا ہے تاہم ٹرانزٹ مسافروں کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔۔۔

پاکستان سے مطالبات،طالبان نے چمن سرحد سے آمد و رفت بند کر دی

چمن (پی این آئی) افغان طالبان نے پاکستان سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے چمن سے ملحقہ پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ سرحد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز سرحد بند کیے جانے کے باعث پاکستانی حدود میں چمن جبکہ افغان حدود میں ویش سپین بولدک کے مقام پر سرحد پار کرنے کے خواہشمند ہزاروں افراد پھنس گئے ہیں جن میں خواتین، بچوں اور مریضوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ طالبان نے جمعرات کی شام کو اپنی حدود میں باب دوستی کے قریب مرکزی گزرگاہ پر کرین کی مدد سے سیمنٹ کے بڑے بلاک رکھ کر ہر قسم کی آمدروفت کو معطل کر دیا ہے۔ سرحد پر موجود پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان چاہتے ہیں کہ افغان سرحد پر طالبان کے قبضے سے قبل جس طرح صبح سے شام تک آمدروفت کی اجازت دی جاتی تھی اسی طرح دوطرفہ آمدروفت کی اجازت دی جائے۔ اس وقت سرحد پر آمدروفت کے لیے محدود وقت کی پابندی کی وجہ سے افغان حدود میں طالبان کے لیے لوگوں کے ہجوم کو قابو کرنا مشکل ہو رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close