نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے برطانیہ میں قیام کے لیےویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف وہاں پر سیاسی پناہ لے لیں،نواز شریف پاکستان واپس آجائیں، اس کے علاوہ ان کے تمام آپشن غیر قانونی ہیں،انہوں نے اپنی صحت کے بہانے سے جو برطانیہ میں ویزا توسیع کی درخواست دی تھی وہ مسترد ہوچکی ہے ،ان کو پاکستان آجانا چاہئے اور ہم پہلے ہی ان کو لکھ چکے ہیں کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے آپ پاکستان کو مطلوب مجرم ہیں آپ کو ون وے ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ دیا جائے گا جس کے ذریعے آپ پاکستان واپس آئیں گے اور یہاں سے جیل جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر کا اس سوال کہ ایکسپائرڈ پاسپورٹ اور ایکسپائرڈ ویزے کو لے کر وہ اپیل کس بنیاد پر کرسکتے ہیں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کے جو ویزے کی توسیع کی درخواست مسترد ہوئی ہے اس کی کیا وجوہات ہیں میں نے جو برطانیہ کے ہوم سیکریٹری کو خط لکھا تھا اس میں یہی چیز میں نے ہائی لائٹ کی تھی کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں کچھ معلومات بہت اہمیت کی حامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close