ڈی پورٹ ہونے کی صورت میں نوازشریف کونسے ملک جاسکتے ہیں؟ دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پاس کوئی مستند سفری دستاویز موجود نہیں ہیں،برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی صورت میں وہ پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک اس وقت تک سفر نہیں کر سکتے جب تک سرکاری طور پر وہ ملک انہیں اپنے ہاں آنے کی دعوت نہ دے ، نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت 16 فروری2021 کو ختم ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف کے پاس سابق وزیراعظم کی حیثیت سے سفارتی پاسپورٹ تھا، نواز شریف کے سفارتی پاسپورٹ کا نمبر بی 512363 ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تاحال تجدید نہیں کی، نوازشریف برطانیہ میں ویزا کے لیے اپیل مسترد ہونے پر ممکنہ طور پر برطانوی عدالتوں سے رجوع کریں گے۔،برطانوی عدالتوں نے بھی نواز شریف کےخلاف فیصلہ دیا تو انہیں پاکستان ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے تاہم کسی ملک کی جانب سے سرکاری طور پردعوت ملنے پر نوازشریف کسی دوسرے ملک جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close