کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پارکس میں نئی پابندیاں عائد

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردیں ، جس کے تحت پارکس میں بچوں کے جھولے اور تفریحی مقامات بند کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر لاہور کے پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں، اس حوالے سے پی ایچ اے نے تمام پارکس کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس میں بچوں کیجھولیاورتفریحی مقامات بندکردئیے گئے ہیں تاہم پارکس پرانے اوقات کار کے تحت شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close