کراچی(آئی این پی)کراچی میں کورونا ویکسین سائنو فارم، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا نایاب ہوگئیں۔محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر، اوجھا اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ویکسین موجود نہیں جب کہ نیوکراچی، لیاقت آباد، خالق دینا اور لیاری سمیت متعدد سینٹرز پر بھی ویکسین کی فراہمی معطل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو سائنو فارم، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز نہیں لگائی جارہی جب کہ دوسری ڈوز کے لیے ویکسین کی چند ڈوز موجود ہیں، عوام کو زیادہ تر موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔دوسری جانب ایکسپو سینٹر، نیوکراچی اور کورنگی نمبر 5 میں ویکسین لگوانے والوں کا رش بہت کم ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین آنے میں کم سے کم ایک ہفتہ لگے گا، ڈرائیو تھرو اور سینٹرز میں اضافے کے باعث لوگ قریبی سینٹرز کا رخ کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں