لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے، شہباز گل

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ محاورہ تھا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے مگر آج کہنے کو دل چاہ رہا ہے کہ لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے۔ شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔ شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس ملک نے بھی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ اب آئیں واپس اور عدلیہ کو عزت دیتے ہوئے اپنی سزا پوری فرمائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close