نواز شریف آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات جاری کر دیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف آناچاہیں تو24گھنٹوں میں دستاویزات جاری کردیں گے۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16فروری سینوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہوچکاہے۔ نوازشریف 16فروری سیپاکستانی شہری نہیں۔ نوازشریف پاکستانی پاسپورٹ پردنیامیں کہیں نہیں جاسکتے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس لانیکی کوشش بہت عرصے سیکر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔اب نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے، واپس آ کر انہیں جیل جانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close