لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹیلی فون پرسابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی محمد نوازشریف سے رابطہ کیا اور ان سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی ۔اس دوران محمد نوازشریف نے شہبازشریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ۔محمد نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلانے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔اپیل میں محمد نوازشریف کی طبی وجوہات اورعلاج کی بناپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں شہبازشریف نے نوازشریف سے فون پر گفتگو میں مزیدکہاکہ قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے ۔پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں