اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 11 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور افغان تنازعہ پر متفقہ پالیسی اپنانے پر غور ہو گا۔
دو ماہ میں پانچویں بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ دو ماہ میں مسلسل پانچویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا امکان ہے،آج شام تک اعلان کیا جائے گا۔اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے پچاس پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے اوگرا نے 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کسی وقت کو کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے 15روز کیلئے ہوگا-واضح رہے کہ حکومت 16جون سے یکم اگست تک کے ڈیڑھ ماہ میں مسلسل چار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے-اور اس عرصے میں پیٹرول 11روپے 24 پیسےمہنگا کیا گیا اور فی لیٹر پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 119 روپے 8 0پیسے تک پہنچ چکا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں