لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب نے ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس پالیسی لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صرف فوت ہونے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی رقم ملتی تھی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ریٹائر ہونے پر منافع کیساتھ انشورنس کی رقم ملازمین کو دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے سمری بھی ارسال کر دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے پنجاب میں بھی کے پی کے طرز کی ملازمین کی انشورنس پالیسی لانے کی رائے دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے انشورنس کمپنی کیساتھ مل کر یہ پالیسی تبدیل کرنے کی رائے دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں