جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے اس لیے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ سرینا عیسیٰ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close