ویکسین لگوانے کے باوجود مجھے کورونا ہو گیا، عوام احتیاط کریں، جسٹس فائز عیسیٰ کا پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ کورونا وائرس کے علاج کے لیے داخل ہسپتال سے عوام کے لیے پیغام میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ان کا اسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے، وہ پوری قوم کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔۔۔۔

دو ماہ میں پانچویں بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ دو ماہ میں مسلسل پانچویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا امکان ہے،آج شام تک اعلان کیا جائے گا۔اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے پچاس پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے اوگرا نے 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کسی وقت کو کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے 15روز کیلئے ہوگا-واضح رہے کہ حکومت 16جون سے یکم اگست تک کے ڈیڑھ ماہ میں مسلسل چار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے-اور اس عرصے میں پیٹرول 11روپے 24 پیسےمہنگا کیا گیا اور فی لیٹر پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 119 روپے 8 0پیسے تک پہنچ چکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں