پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر غور، ن لیگ نے انتخابات کی تیاری شروع کر دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئےہیں ، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی اجلاسوں میں مشورہ شروع کر دیا ۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کی جس میں رانا ثنااللہ ، اویس لغاری ،ملک ندیم کامران، حنیف عباسی،مفتاح اسماعیل،روحیل اصغر،بلال فاروق تارڑ،حاجی ملک عمر فاروق، حامدحمید،محمد بشیر ورک اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگیوں اورکامیابی کے لئے حکمت عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close