ایبٹ آباد (پی این آئی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے کمانڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ دور حاضر کےنئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں اور پیشہ وارانہ مہارت کے حصول کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا۔۔ رجمنٹل سنٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی موجود تھے ۔آرمی چیف نے سنٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنز میں حصہ لینے اور پیشہ وارانہ مہارت دکھانے پر بلوچ رجمنٹ کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کمانڈرز کو اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ مرکوزرکھنی چاہیے ، انھوں نے کہا کہ کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں