شہباز شریف ایک پھر نیب کے شکنجے میں آ گئے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف ایک بار پھر نیب کے شکنجے میں آنے والے ہیں ۔ نیب کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سےنیب ایگزیکٹو بورڈ نے میاں شہباز شریف کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ ان پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کروائی۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی پر اہم اجلاس آج طلب کرلیاہے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغانستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور ہوگا۔نیشنل سیکورٹی پر اس اہم اجلاس میں خارجہ، دفاع، داخلہ اور اطلاعات کے وزراء اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوں گے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں ڈاکوؤں کے خلاف سندھ کے مخصوص مقامات پر آپریشن اور عوام کو ڈاکوؤں، بھتا خوروں اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلانے کے فیصلے کیے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close