5 اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کیا ہے، کشمیریوں کی ہر حوالے سے حمایت جاری رکھیں گے، پانچ اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، عالمی برادری مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور اندازمیں اجاگر کیا، حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سلامتی کونسل میں کئی مرتبہ مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، بھارت نے 5 اگست 2019 کو طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں آمرانہ اور جابرانہ اقدام اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں