عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہوتے ہی چین نے سابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سی پیک کیلئے عاصم سلیم باوجوہ کی خدمات قابل تعریف، ان کی سربراہی میں سی پیک کے منصوبے تیزی سے پروان چڑھے، چینی سفیر کا عاصم سلیم باوجوہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین، نئے معاون خصوسی سی پیک خالد منصور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد تفصیلات کےمطابق چینی سفیر نورنگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کو اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کے منظر ہیں،-چین عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعاون، دوستی اور مشترکہ کاوشیں قابل تقلید ہیں- انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا امید ہے کہ خالد منصور کے ساتھ سی پیک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور سی پیک کے منصوبے تیزی سے تکمیل پائیں گے- واضح رہے کہ گزشتہ روزعاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ انشاء اللہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔ عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کہا گیا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔اس بات کا اعلان معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کیا گیا۔ معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں