مظفرآباد(پی این آئی)میں واحد ایسا سٹیٹس رکھنے والا آدمی ہوں، جو لائن آف کنٹرول پر رہتاہے، مجھ سے پہلے میرے بھائی بھی اقتدار میں رہ چکے، شاید وزیراعظم کو انٹرویو میں یہی بات پسند آئی ہو، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اپنے انتخاب سے متعلق استخارے اور زائچے کی خبروں کو مسترد کر دیا- تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپنے انتخاب سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو میں اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں ایل او سی میں رہتا ہوں، میرے بڑے بھائی اور میرا خاندان پہلے بھی اقتدار میں رہ چکا ہے اور میں خود بھی آزاد کشمیر میں وزیر رہ چکا ہوں، شاید انہیں میری کوئی بات پسند آ گئی، جس وجہ سے انہوں نے میرا انتخاب کر لیا- واضح رہے کہ پارلیمانی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ قیوم نیازی کیسے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی اس عہدے کے امیدواران میں ہی شامل نہیں تھے اور انہیں کسی رسمی انٹرویو میں بھی نہیں بلایا گیا تھا، کیونکہ بطور امیدوار سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اور اظہر صادق کا انٹرویو ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی بطور وزیراعظم نامزدگی میں دعاوٴں کا اثر زیادہ ہوا، استخارہ اور زائچہ میں ضلع پونچھ کا نام آیا جس پر فیصلہ ہوا، وزیراعظم نے امیدواروں اور پارٹی سیاست کو دیکھتے ہوئے روحانی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر انتہائی راز داری سے مشاورت ہوئی اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی حلقوں سے مشاورت کے بعد قرعہ ضلع پونچھ کے نام نکلا جس کے باعث ضلع پونچھ کی 7 نشستوں میں حلقہ ایل اے 18 پر اتفاق کیا گیا۔نومنتخب وزیراعظم قیوم نیازی سے وزیراعظم عمران خان کی عباس پور جلسہ سے پہلے جان پہچان نہیں تھی، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیوم نیازی کے نام پر بھی دوران جلسہ ہی تعجب کا اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں