جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی نذیر چوہان کو مہنگی پڑی، ترین گروپ کے متحرک رہنما راجہ ریاض نے کھری کھری سنا دیں

فیصل آباد(پی این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نذیر چوہان “نِپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتا کہ ہم نے اسے گمراہ کیا ۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ‘ نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے، منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی سے گریز کرے، اپنی مرضی سے گروپ میں آیا ہم زبردستی نہیں لائے تھے۔واضح رہے کہ نذیر چوہان نے عدالت سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں جہانگیر ترین نے گمراہ کیاجہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیں ہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔ ترین گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی،پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لئے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close