کورونا وائرس کی چوتھی لہر، وہ 9اضلاع جہاں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک اضافہ ہو گیا

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں کورونا کی چوتھی لہر ، 9اضلاع میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6فیصد تک پہنچ گئی، فعال کیسز بھی 4ہزار 700 ہوگئے۔گزشتہ 7روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تور غر میں پشاور سے آگے نکل گیا، تور غر میں شرح19 فیصد ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد اورچترال اپر میں سے 13فیصد رہی کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 8 فیصد جبکہ نوشہرہ اورچترال لوئر میں 7 فیصد ہے ۔مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اور ہری پور میں 5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی چوتھی لہر، وہ 9اضلاع جہاں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک اضافہ ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close