سات سالہ ریحان اعجاز کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کی مہم جاری

منڈی احمدآباد (پی این آئی) سات سالہ ریحان اعجاز کے اغواء کاروں اور قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کی مہم جاری ہے۔ 25 جولائی کو سات سالہ ریحان کو منڈی احمد آباد،تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں اس کے گھر کے باہر اغواء کیا گیا۔ تھانہ منڈی احمد آباد میں اس کے اغواء کی ایف آر نمبر 266/21 درج کی گئی۔ 27 جولائی کو سات سالہ ریحان کی لاش ملی، اس کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود ابھی تک اس کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ علاقے کے عوام میں اس حوالے سے سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے بچوں کی بسلامت واپسی پر تشویش میں مبتلا ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close