کورونا کیسز بڑھیں گے تو کیا ہو گا؟ سرکاری عہدیدار کا اہم اعلان

لاہور(آئی این پی ) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا کیسز بڑھیں گے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی۔ لاہور چیمبر میں سندس فانڈیشن کے زیراہتمام تھیلیسیمیا سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی آگاہی مہم کے نتیجے میں تھیلیسیمیا پر کسی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 93 لاکھ افراد کو صحت کارڈ ز دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب صحت پر اس سال 373 ارب روپے خرچ کرے گی۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے وزیر صحت نے کہا کہ لوگ احتیاط نہیں کرتے اس لیے کیسز مزید بڑھے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی۔۔۔۔۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 59 ہزار 321، سندھ میں 3 لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، بلوچستان میں 30 ہزار 749، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391، اسلام آباد میں 88 ہزار 676 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 15 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 858 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 104، سندھ میں 6 ہزار 69، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 487، اسلام آباد میں 804، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 634 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close