جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے کی جان چھوٹ گئی

لاہور (پی این آئی) ایف آئی اے لاہورکی طرف سے درج کیے گئےسائبر کرائم کیس میں سیشن کورٹ نے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے حکم دیا کہ نذیر چوہان 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے اٹارنی مقرر کر دیا۔شہزاد اکبر نے ایڈووکیٹ ہارون الیاس کو اٹارنی مقرر کیا ہے، ہارون الیاس نے شہزاد اکبر کہ جگہ عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا ہے۔شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے، نذیر چوہان کی ضمانت پر شہزاد اکبر کو کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close