کامیاب جوان پروگرام کے تحت 315 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ مالی سال کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کے لئے تین سو پندرہ ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ تقریباً چالیس لاکھ نوجوان اپنے کاروبار قائم کرکے اس اقدام سے مستفید ہوں گے جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں نوجوان صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close