جوبائیڈن عمران خان کو کب فون کریں گے؟ امریکی حکام نے بتا دیا

واشنگٹن (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے اہم ملک کے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر جو بائیڈن کا فون نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک امریکی جریدے کو انٹرویو میںمعید یوسف نے کہاکہ ہر بار کہا جاتا ہے کہ فون کیا جائیگا۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ فون کال یا سیکورٹی تعلقات کوئی رعایت ہیں تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز موجود ہیں۔اس حوالے سے امریکی سینئر حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے تاحال کئی عالمی رہنماؤں کو فون نہیں کیااور یہ کہ مناسب وقت آنے پر وزیراعظم عمران خان کو فون کرلیا جائیگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close