پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کیلئے آمادہ کیا، امریکا نے پاکستان کا افغان امن عمل میں کردار کا اعتراف کر لیا

واشنگٹن(پی این آئی) ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلیے پاکستان اورامریکا کے قریبی رابطے ہیں، حالیہ تنازع میں جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی فوج کے اچانک انخلا کے سبب افغانستان میں شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں، افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلدبازی میں امریکی انخلا کے نتیجے میں سکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔ افغان آرمی نے بتایا کہ جنوبی اور مغربی حصے کے تین صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی نازک ہے جہاں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپیں تیز ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close