لاہور(آئی این پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتے رہے، انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو کام کرنا ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021دوبارہ منظور کیے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بل آئے ہم نے کبھی نہیں روکے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال منتوں سے نکالے ہیں، اب ان کو جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت اپنی گورننس درست کرے، اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا، چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کر کے دکھائے،اسپیکرپنجاب اسمبلینے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے، ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا،چودھری پرویزالہی نے کہا کہ اب بل گورنر کے پاس نہیں جائے گا اور اس کا گزٹ نوٹی فکیشن ہم جاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ 1122کا ادارہ بنایا مگر بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی، چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ہم اس ادارے کو آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے بیورو کریسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں