میٹرک امتحان میں مسلم لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ پر پیپر دینے والا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کامونکے(آن لائن)کامونکے میں میٹرک امتحان میں مسلم لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ پر پیپر دینے والا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔پولیس نے ایم این اے کے بیٹے سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سنٹر نمبر 66 کامونکے میں حلقہ این اے 83 کے لیگی ایم این اے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر کے بیٹے فرحان بھنڈر رول نمبر 604748 کا انٹر میڈیٹ کا امتحان تھا جس کی جگہ پر خبیب نامی نوجوان امتحان دے رہا تھا جوکہ سنٹر سپرنٹنڈنٹ نے اس کو شک گزرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے سنٹر سپرنٹنڈنٹ عدیل نذر ورک کی مدعیت میں لیگی ایم این اے کے بیٹے فرحان بھنڈر اور خبیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close