کراچی(آئی این پی)وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوجب کوئی راستہ نظرنہیں آ رہا تو کورونا پر سیاست کر رہی ہے، خالدمقبول کے ہربیان میں نفرت اور بے حسی نظر آتی ہے، ناصرشاہ نے خالدمقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی کے فیصلے کئے توقتل وغارت،بھتہ خوری عروج پرآئی اس وقت حکومت سندھ وبا سے لڑ رہی ہے آپ وبابننے کی کوشش نہ کریں،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ تاجربرادری کوبھڑکاکرپھراپنے لئے بھتہ خوری کاراستہ بناناچاہتے ہیں آپ کی سیاست ہم اورتاجرحضرات بخوبی جانتے ہیں ایم کیوایم بقاکی جنگ لڑنے میں کراچی کو کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کراچی میں لاک ڈائون پرکڑی تنقیدکررہے تھے اب وفاق نے لاک ڈائون کافیصلہ کیا ہے توکیوں آپ کوسانپ سونگ گیا، ایم کیوایم،پی ٹی آئی کے کچھ دوست سارادن منافقت کی سیاست کرتے ہیں دونوں کی سیاست اب کورونا ٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ویکسی نیشن مراکزپر جاکرجس طرح انتشارپھیلاتے ہیں شرم آنی چاہئے عید کو 2ہفتے ہو چکے ہیں مگرایم کیوایم کوابھی تک آلائیشیں یاد آرہی ہیں اگرایم کیوایم کولوگوں نے قربانی کی کھالیں نہیں دیں تو ہم کیا کریں؟ خداکے واسطے کھالوں،کورونا کی سیاست سے نکلو اپنے گریبان میں جھانکو، اللہ پاک کے ہاں توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلاہواہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں