اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نیکہا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیارکرلی ہے کابینہ اجلاس میں بھی ای وی ایم پربریفنگ دی گئی، منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیوژن کیمطابق انتخابات میں ٹیکنالوجی کااستعمال ہو گا انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پریہ مشین کارآمدثابت ہوگی،الیکٹرانک مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کیمطابق بنائی ہے امیدوارنتائج تسلیم کرے اس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئرنہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی،شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سے جڑی نہیں اس لیے ہیک نہیں ہوسکتی مشین جلد اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اورای سی کو دکھائیں گے ای وی ایم کیاستعمال سیانتخابات غیرمتنازع اور قابل قبول ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں