عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی، اسد عمر کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وفاقی وزیر اسد عمر نے استعفی کی تصدیق کی ہے،اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ اب سی پیک کے معاملات کو نہیں دیکھیں گے ان کی جگہ خالد منصور کو معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا عہدہ دیا جارہا ہے ہم انہیں اس عہدے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close