سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(آئی این پی)عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اللہ کا شکرگزارہوں کہ مجھے سی پیک جیسے ادارے کی سربراہی کاموقع ملا، وزیراعظم عمران خان کے بھروسے اورحمایت کے بغیرممکن نہ تھا۔انہوں نے لکھا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کے مستقبل کی سمت طے کردی ہے، خالدمنصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا تھا تاہم وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنا کام کررہے تھے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے خالدمنصور کو معاون خصوصی سی پیک افیئرز کی تعیناتی پر مبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالدمنصوراس عہدے کیلئے موزوں ترین شخص ہیں انہیں چینی کمپنیوں اورسی پیک پروجیکٹس کی سربراہی کاطویل تجربہ ہے۔(م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close