لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی۔ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف ذاتی مفادات کو مقدم رکھا۔سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔ ماضی میںحکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔ کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں