کراچی(آئی این پی)محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کرونا ایس ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے، مجالس میں شرکا ماسک لازمی پہنیں گے،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس میں شرکت کے لیے زاکرین کو کرونا وائرس کی ایک ڈووز لازمی لگوانا ہوگی، اور مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کرونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں،ضابطہ اخلاق کے مطابق مجالس کی جگہیں کھلی اور کشادہ ہوں، مجالس میں کرونا ایس او پیز کے تحت 6فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا، یکم محرم الحرام سے مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کرونا ویکسینیشن شروع کی جائے،مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کر کے نزلہ زکام سمیت بخار کی علامات کی صورت میں ایسے شہریوں کا داخلہ روکا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں