ہم جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتے رہے، چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی حکومت پر پھٹ پڑے

لاہور (پی این آئی)ہم نے تین سال منتوں سے نکالے اور جن کی منتیں کی انہوں نے ہمارے ہی برتن توڑ دئیے، بہت ہو گیا اب حکومت کو کام کرنا ہو گا،چودھری پرویز الٰہی نے حکومت سے اپنی گورننس درست کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو کام کرنا ہوگا۔پنجاب اسمبلی سے سے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کیے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بل آئے ہم نے کبھی نہیں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال منتوں سے نکالے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب ان کو جرات نہیں ہوگی۔انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت اپنی گورننس درست کرے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کر کے دکھائے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اب بل گورنر کے پاس نہیں جائے گا اور اس کا گزٹ نوٹی فکیشن ہم جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1122 کا ادارہ بنایا مگر بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اس ادارے کو آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے استحقاق ایکٹ ترمیمی بل14جولائی کو منظور کیا تھا۔ گورنر نے بل پر متعدد اعتراضات عائد کیے تھے۔ گورنرپنجاب نے مذکورہ بل پر23 جولائی کو اعتراضات عائد کرکے اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پنجاب اسمبلی اج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا۔تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close