لاہور(پی این آئی)یہ ہے مریم بی بی کی پاور، شیرنی سے مت ٹکرانا ، عاصم سلیم باجوہ کے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ یہ ہے مریم بی بی کی پاور، شیرنی سے مت ٹکرانا۔حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باوجوہ کے مستعفی ہونے کی خبر کی تصویر بھی شیئر کی۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اسد عمر فرماتے ہیں کہ خالد منصور سی پیک کیلئے موزوں ترین انسان ہیں۔۔جناب غیر موزوں شخص کو پہلے کیوں نہیں ہٹایا۔ اصل میں تم سب لوگ کٹھ پتلیاں ہو، اوپر سے جو حکم آتا ہے بس اسکی پیروی کرتے ہواس سے ایک گھنٹا قبل کیے گئے اپنے ٹویٹ میںلیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ رینٹ اے کار” کے بعد حاضر ہے “رینٹ اے پی ایم ہاؤس” پاکستان کی تاریخ میں جتنی تزلیل عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کی کروائی ہے، اس سے پہلے آج تک کسی نے نہیں کی۔سلیکٹڈ کو کیا معلوم کہ اس عہدے کا مرتبہ کیا ہے۔ واضح رہےچیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ انشاء اللہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔ عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کہا گیا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔اس بات کا اعلان معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کیا گیا۔ معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں