وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر مزید پاکستانی سعودی قید سے رہاہو کر پاکستان پہنچ گئے

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے 28 پاکستانیوں کی سزا معاف کر دی ہے اور معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ علامہ اقبال ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نےرہا کیے گئے ان پاکستانی قیدیوں کا استقبال کیا۔رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔۔

غریب کی سواری موٹر سائیکل کی قیمت میں ایک سال میں پانچویں بار اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) غریب کی سواری موٹر سائیکل ہے۔ہمارے ملک پاکستان میں سال 2021 کے دوران موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے پانچویں بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ آئندہ چند ماہ میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حالات میں ایک جانب حکومت آٹو انڈسٹری کو مراعات دینے اور کم آمدن افراد کے لیے سہولت فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب رواں سال سات مہینوں میں پانچ بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس موٹر سائیکلوں کی مانگ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور قیمتوں میں 10 سے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔سال میں پانچویں بار قیمتوں میں اضافے کے بعد سب سے زیادہ مانگ رکھنے والی موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 86,900 مقرر کی گئی ہے جو کہ گذشتہ سال 76 ہزار روپے تھی۔اسی طرح اٹلس ہونڈا کی سی ڈی ڈریم 82 ہزار سے بڑھ کر 93 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، جبکہ سی ڈی 125 کی نئی قیمت 14 ہزار روہے اضافے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح یاماہا اور سوزو کی کمپنی کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 12 سے 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close