وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے کرائے پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی۔وزیراعظم ہاؤس میں اب فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے، پرائم منسٹر ہاؤس کے تجارتی استعمال کیلئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جو سیکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close