لاہور(آئی این پی) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے کورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، گورنمنٹ ہائی سکول چوبرجی گارڈن، اے پی ایس ماڈل ٹاون، کوئنز میری کالج، سینٹرل ماڈل سکول سمیت دیگر اداروں میں میں طلبہ کی پہلے روز 50 فیصد حاضری ہوگئی۔ کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کو بغیر ماسک داخلے پر پابندی، سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کیلئے کلاس رومز میں بچوں کے مابین تین سے پانچ فٹ تک فاصلہ، ایک بینچ پر ایک ہی بچہ بیٹھے گا۔ سکول کھلنے پر بچے بھی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا لگ رہا ہے، سکول آکر دوستوں سے بھی ملاقات ہوگئی، کورونا ایس او پیز بھی سخت ہیں، جن پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر سکولوں میں بغیر تفریحی بریک تعلیمی اوقات کار میں کلاسز جاری رکھی جا رہی ہیں اور بچوں کو پینے کا صاف پانی گھروں سے ساتھ لانا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں