ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، سعید غنی

ٍکراچی (آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے،کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے صوبائی ارکین اسمبلی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں ۔ پیر کو وزیر تعلیم سندھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق لاک ڈائو ن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کیدو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کیساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کے ممبرز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں ،سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا۔،پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے، حکومت افغان مسئلے پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہ لے کرغلطی کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close